بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا،4 دہشتگرد ہلاک
پشاور(اے پی پی)بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کنگر پل چوکی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا کر 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات کے وقت چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، دستی بم اور بھاری گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس لائنز سے کوئیک رسپانس فورس، ریپڈ رسپانس فورس اور اضافی پولیس نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا انہیں خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments