پختونخوا کے 114رورل ہیلتھ سینٹرز شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

 پختونخوا کے 114رورل ہیلتھ سینٹرز شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

شعبہ ہیلتھ کے 12ترجیحی منصوبوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 7ارب 10کروڑ مقرر مشیر صحت نگار جوہر کی زیر قیادت شعبہ صحت میں بہتری کیلئے عملی اقدامات جا ری

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گورنرراج کے بعد مشیر صحت کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر اور سیکرٹری صحت کی قیادت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ صحت کا جامع جائزہ لیا گیا ۔ دور دراز علاقوں میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی 90 فیصد دستیابی یقینی بنانے اور 250 بنیادی ایمرجنسی زچگی و نومولود مراکز کو 24 گھنٹے فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا کے 114 رورل ہیلتھ سینٹرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور 100 نرسنگ طلبہ کو سکالرشپس فراہم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے عرصہ سے غیر فعال موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے 12 ترجیحی اصلاحاتی منصوبوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 7 ارب 10 کروڑ 29 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...