پاکستان اورازبکستان کا فضائی افواج میں تعاون کو فروغ دینے کاعزم

پاکستان اورازبکستان کا فضائی افواج  میں تعاون کو فروغ دینے کاعزم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جمہوریہ ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بوتر قدرت خوجایف بہرومووچ اور نائب وزیر دفاع و کمانڈر ایئر ڈیفنس اینڈ ایئر فورس، میجر جنرل برخانوف احمد جومولووچ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کو مزیدوسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، موجودہ دفاعی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے امکانات زیرِ بحث آئے ۔ ایئر چیف نے زور دیا کہ دفاعی روابط کا مزید استحکام خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ازبک وزیر دفاع نے ازبک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو مزید موثر بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات، مہارت اور افرادی قوت کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...