نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم کی اولین ترجیح : عظمیٰ بخاری
انٹرن شپ پروگرام کے دوران ہر انٹرنی کو ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ بھی دیا گیا ہے مریم نواز کی حکومت لفظی جمع خرچ پر نہیں ، عملی اقدامات پر یقین رکھتی :وزیر اطلاعات
لاہور (سٹاف رپورٹر،این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام اسی وژن کا عملی ثبوت ہے ، جس کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے دوران ہر انٹرن کو حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ بھی دیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن جاری ہے ، جس کے ذریعے مزید گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت حاصل کرنے اور روزگار کمانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت صرف لفظی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، نوجوانوں کو بااختیار اور معاشی طور پر خودمختار بنانا ہی ترقی کرتے پنجاب کا وژن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments