عمران نے اپ سیٹ کر رکھا

 عمران نے اپ سیٹ کر رکھا

لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے موجودہ حکومت کو ’’47 نمبریاں‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا مرضی ری سیٹ یا ری بوٹ کریں، عمران خان نے سب کو اپ سیٹ کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے والے عناصر کی مثال اس بندر جیسی ہے جو ہیرا پھیری سے بادشاہ تو بن گیا مگر جب عوام یا جانور اپنے حقیقی مسائل لے کر آئے تو وہ سنجیدہ حل تلاش کرنے کی بجائے ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں مارنے لگا۔انہوں نے کہا کہ آپ جتنا مرضی سیاسی نظام کو ری سیٹ یا ری بوٹ کرلیں، عمران خان نے آپ سب کو ایسا اپ سیٹ کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی سسٹم سیدھا نہیں ہو رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...