سونا نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
گمبٹ میں مزدور غیر قانونی کان میں کام کر رہے تھے ، لاشیں ہسپتال منتقل پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا مافیا کے خلاف آپریشن،بھاری مشینری نذرِ آتش
کوہاٹ (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ گمبٹ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز درہ بوکاچ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سونا نکالنے کی کوشش کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور اس کے نیچے دب گئے ۔ پولیس کے مطابق ملبے تلے دبے مزدوروں کی لاشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نوشہرہ اور کوہاٹ میں غیرقانونی سونے کی کان کنی کے مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس کے دوران غیرقانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی تمام بھاری مشینری نذرِ آتش کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments