رہنما، کارکن اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں : فریال تالپور

رہنما، کارکن اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں : فریال تالپور

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے اورآئندہ ماہ دوبارہ لاہور کا دورہ کرنے کا اعلان گورنر ہاؤس کے دروازے کارکنوں اور عوام کے لیے کھلے ہیں:سردار سلیم حیدر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیمِ نو، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریال تالپور نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور سب مل کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے لاہور کے صدر فیصل میر کو اندرونی اختلافات ختم کرانے میں مؤثر کردار ادا کرنے اور خواتین، طلبہ، نوجوانوں اور مزدوروں کی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدوار میدان میں اتارنے اور آئندہ ماہ دوبارہ لاہور کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کارکنوں اور عوام کے لیے کھلے ہیں۔ فیصل میر کے مطابق فریال تالپور 21 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق زوم اجلاس کی صدارت کریں گی، جبکہ 27 نومبر، 6 اور 21 دسمبر کو بھی اہم اجلاس ہوں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...