گندھارسٹریٹجک ڈائیلاگ کاآج سے اسلام آبادمیں آغاز
چارروزہ مکالمے میں مختلف ممالک سے بدھ مت رہنما،مندوبین شرکت کرینگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چار روزہ گندھار سٹریٹجک ڈائیلاگ 2026کا آغاز آج بروز منگل، 17 نومبر سے اسلام آباد میں ہوگا۔ مشترکہ مستقبل کی جانب کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی مکالمے میں مختلف ممالک سے بدھ مت کے مذہبی رہنما، بین الاقوامی مندوبین، ماہرین اور دیگر متعلقہ شخصیات شرکت کریں گی، جہاں پاکستان کے عظیم گندھارا ورثے کے تحفظ، فروغ اور عالمی سطح پر اس کی شناخت اجاگر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مکالمے کی افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے ، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل کلیدی خطاب کریں گے ۔مکالمے کے دوران گندھارا کے تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی، مرمت اور عالمی سطح پر تشہیر کے لیے بین الاقوامی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحقیق، ادارہ جاتی شراکت داری اور ثقافتی تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ پاکستان کی قدیم تہذیب کو عالمی سطح پر مزید متعارف کرایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments