شوگر ملوں کو گنا کرشنگ شروع کرنے کی منظوری،فی من 5روپے سیس عائد
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں کرشنگ سیزن 2026-27 کیلئے شوگر ملوں کو کرشنگ شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے ۔۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروڈکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گنے کی کرشنگ کے آغاز کا نوٹیفکیشن محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروڈکشن پنجابنے کر دیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ گنے کی کرشنگ کیلئے عائد سیس 5 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے ، شوگر ملوں کی کرشنگ اور گنے پر عائد 5 روپے فی 40 کلوگرام سیس شوگر ملوں اور کاشتکاروں کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments