پیپلزپارٹی نے صوبوں کیلئے ریفرنڈم مسترد کر دیا :فواد چودھری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے صوبوں کیلئے ریفرنڈم مسترد کر دیا ہے ۔۔۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کل لاہور میں ایک شادی پر صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کی بھی قیادت تھی ان کی گفتگو سے بھی یہی تاثر ملا کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہے ۔فواد چودھری نے کہا انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اپنی جگہ تاہم نتائج تبدیل کرکے موجودہ پارلیمنٹ تشکیل دئیے جانے میں کوئی شک نہیں، عوام کی حقیقی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم بہترین راستہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments