بانی کا 193بلڈ پریشر کسی ایپی سوڈ کو جنم دے سکتا:سلمان راجہ
پوری پارٹی اور قوم کوبتایا جائے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک نہیں ہے بار بار کہہ رہے مجھے مرسی کی طرح مارنا چاہتے :دنیا مہربخاری کیساتھ گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سلمان صفدر کی 2 نومبر کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اس نے بتایا اس کا بلڈ پریشر ایک دن پہلے 192 پر تھا،اس کے بعد ان کی ہمشیرہ روبینہ بی بی کا بیان آیا،میں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا،پوری پارٹی اور پوری قوم کو عمران خان کی صحت کا بتایا کہ خان صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ہے ،پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سلمان صفدر کی اب جو ملاقات ہوئی ہے جس میں لطیف کھوسہ بھی شامل تھے ،انہوں نے بتایا ایک دن پہلے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر 193 تھا،یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ،اس سطح کا بلڈ پریشر کسی بھی ایپی سوڈ کو جنم دے سکتاہے ، عمران خان کی صحت کا معاملہ قوم کے سامنے ہے ،عمران خان یکا یک جیل میں بلڈپریشر کی شکایت کا شکار ہو گئے ہیں،وہ جیل جانے سے پہلے انتہائی صحت مند تھے ،انہوں نے کہا نواز شریف کے دور میں ان کے ساتھی روزانہ جیل میں ملاقات کرتے اور ان کے ساتھ ہر وقت ذاتی معالج بھی موجود رہتے تھے ،اس کا ہیومن انٹریکشن بہت توانا تھا،ا س کے بعد نوازشریف کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا،یہاں عمران خان تین سال سے جیل میں ہیں، ایک سال سے اس کاہیومن انٹریکشن ختم کردیا گیا ہے ،ان کے ذاتی معالجین کو نہیں جانے دیا جارہا،وہ بار بار یہ کہہ رہے مجھے مصر کے سابق صدر مرسی کی طرح مارنا چاہتے ہیں، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ، سلمان اکرم نے کہا خان صاحب اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وہ کسی سے رعایت نہیں بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments