درخواست بحالی کے بعد کیس واپسی کی اجازت نہیں :ہائیکورٹ

 درخواست بحالی کے بعد کیس واپسی کی اجازت نہیں :ہائیکورٹ

ایسے کیس واپس لینے کی اجازت سے دیگر کیسوں میں پرابلم ہو سکتی :چیف جسٹس محسن نقوی کی سکیورٹی کیس واپسی کی درخواست،قابلِ سماعت بارے فیصلہ محفوظ

 لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 2018 میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی جانب سے دائر کیس واپس لینے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح کیس واپس لینے کی اجازت سے دیگر کیسوں میں پرابلم ہو سکتی ہے  ،اس طرح درخواست بحال کرکے کیس واپس لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی کی فراہمی کا دائر کیس واپس لینے کیلئے بائیو میٹرک کرائے بغیر درخواست دائر کی، درخواست بوجہ عدم پیروی مسترد کر دی گئی، درخواست بحال کرکے کیس واپس لینے کی اجازت دی جائے ،اب درخواست گزار کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے سکیورٹی مل چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...