گرپتونت سنگھ قتل سازش ،بھارتی شہری کو24سال قید کی سفارش

 گرپتونت سنگھ قتل سازش ،بھارتی  شہری کو24سال قید کی سفارش

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی سازشوں کا نیٹ ورک امریکی عدالت میں بے نقاب، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کے شکنجے میں آگیا۔

 امریکی پراسیکیوٹرز نے نکھل گپتا کو 24 سال سے زائد قید کی سزا دینے کی سفارش کردی۔ پاکستان، نیپال اور کینیڈا میں قتل کی منصوبہ بندی کے انکشافات نے را کی بیرونِ ملک سرگرمیوں پر سنگین سوالات اٹھا د ئیے ۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی، مئی 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ وکاش یادو نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے نکھل گپتا کو بھرتی کیا تھا۔ نکھل گپتا نے مئی 2023 میں پاکستان میں ایک ہدف کو قتل کرنے کے سلسلے میں بھی را کے ایجنٹ وکاش یادو سے رابطہ کیا تھا ۔نکھل گپتا 13 فروری 2026 کو را کے ایجنٹ سے روابط، سکھ رہنما کے قتل کی سازش، قتل کے لیے اجرت دینے اور منی لانڈرنگ کے الزامات تسلیم کرچکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...