عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ جزوی معطل
انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی کیبل لنکس کے ذریعے منتقل کیا جارہا متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ،جلد بحالی کیلئے نگرانی جاری:پی ٹی اے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہوگئی، پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک، SEA-ME-WE-5 (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے ، جس کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی کے مسائل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے ) خرابی کی اصل وجہ معلوم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو فائیو کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنے اور انٹرنیٹ سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی کیبل لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی اے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی معمول کے مطابق جلد از جلد بحالی کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments