سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بلوچستان میں روزگار کے مواقع بڑھانے پرزور

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بلوچستان میں روزگار کے مواقع بڑھانے پرزور

پختونخوا ، سندھ سے 1فیصد کوٹہ بلوچستان منتقل کیے جا نیکا امکان ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں بلوچستان کے لیے روزگار کے مواقع، کوٹہ کی تقسیم، خیبر پختونخوا میں افسران کے تبادلوں ، منی لانڈرنگ اور ناو یور کسٹمر (KYC) کی ضروریات کی تعمیل اور سول سرونٹس کی د ہری شہریت بارے بات چیت کی گئی ۔سینیٹر عبدالقادر نے وفاقی حکومتی اداروں میں بلوچستان کے نوجوانوں کے  لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا موجودہ صوبائی کوٹے میں ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، جس میں خیبر پختونخوا اور سندھ سے ایک فیصد بلوچستان کو منتقل کرنے کا امکان بھی شامل ہے ،سینیٹر دلاور خان نے خیبر پختونخوا میں سینئر پولیس افسران کی کمی پر تشویش ظاہر کی اور ہارڈ ایریا پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ۔چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن نے منی لانڈرنگ کی مبینہ سرگرمیوں اور بینکنگ کمپلائنس کے نظام میں کمزوریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر بہتر تصدیقی نظام کا مطالبہ کیا۔سینیٹر دلاور خان نے کہا اینٹی منی لانڈرنگ قوانین اور ریگولیٹری تقاضے جائز ٹیکس دہندگان اور رجسٹرڈ کاروباروں کے لیے غیر ضروری ہراسانی کا باعث نہیں بننے چاہئیں،کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اگلی میٹنگ میں بینکنگ کمپلائنس، KYC میکانزم اور سول سرونٹس کی د ہری شہریت سے متعلق مجوزہ قانونی ڈھانچے کے بارے میں جامع معلومات اور تازہ ترین پیش رفت رپورٹس جمع کرائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...