پختونخوا میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیزرفتار اقدامات
ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان میں صحت، صفائی، صاف پانی کی فراہمی کیلئے متحرک
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں، دیگر اضلاع کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیا ت کی بہتری، صحت، صفائی، زراعت اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے متحرک ہوگئی، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں سے بچا ؤکے اقدامات کیے جارہے ہیں۔علاقے میں صاف پانی کی فراہمی، ڈیری فارمنگ کے فروغ، زرعی ترقی اور صفائی کے امور پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے ، جاری فلاحی اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments