کراچی :رینجرز کی کارروائی فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے منگھوپیر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم حنیف عرف شینا کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم حنیف عرف شینا ولد سخی بادشاہ کے قبضے سے 2 موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے 2012 میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی۔ ملزم نے افغانستان کے علاقے پنجوئی میں عسکری تربیت حاصل کی۔ ٹی ٹی پی کمانڈرز اسماعیل اور مجاہد کی مدد سے ملزم نے تربیت حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments