کم بارشیں،سندھ اوربلوچستان میں خشک سالی کاخدشہ

 کم بارشیں،سندھ اوربلوچستان میں خشک سالی کاخدشہ

آئندہ سال ال نینو کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، ماہر زارہ حسن

 اسلام آباد (دنیا نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی، این ڈی ایم اے نے آئندہ مہینوں میں خشک سالی کے خدشات سے خبردار کر دیا، سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع پہلے ہی خشک سالی سے متاثر ہیں، این ڈی ایم اے کی ماہر زارہ حسن کے مطابق آئندہ مہینوں میں سندھ اور بلوچستان میں خشک سالی کا خدشہ ہے ،سندھ کے بعض اضلاع میں معمول سے 50فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور سجاول خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں،مغربی بلوچستان کے اضلاع مشرقی اور چاغی میں بھی خشک سالی کی صورتحال برقرار ہے ،ال نینو کے باعث رواں سال بھی معمول کے مطابق بارشیں ریکارڈ نہیں ہوئیں، آئندہ سال ال نینو کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...