پاکستان کاپہلاخلاباز چینی خلائی مشن کے ذریعے خلامیں جانے کو تیار

  پاکستان کاپہلاخلاباز چینی خلائی مشن کے ذریعے خلامیں جانے کو تیار

پاکستانی خلا باز مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دیں گے ، چینی میڈیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری میں تاریخی سنگ میل، پاکستانی خلا باز چین کے شین ژو 24 انسان بردار خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا سی جی ٹی این اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق پاکستانی خلا باز مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ فرائض انجام دیں گے ، جو چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں کسی غیر ملکی خلا باز کی پہلی شمولیت ہوگی۔چینی خلائی ادارے نے شین ژو 24 مشن کے ذریعے پاکستانی خلا باز کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانگی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔ پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے ، جبکہ یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

پاکستان کے دو خلا باز امیدوار محمد ذیشان علی اور خرم داد چین میں اپنی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے دونوں امیدواروں میں سے ایک پاکستانی خلا باز اس تاریخی مشن کا حصہ بنے گا اور مختصر مدت کے لیے خلائی اسٹیشن پر قیام کرے گا۔چینی خلائی ادارے کی جانب سے شین ژو 24 مشن کا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں پاکستان کا قومی پھول چنبیلی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق شین ژو 24 انسان بردار خلائی مشن کی تیاریاں جاری ہیں اور اسے جلد لانچ کیا جائے گا۔ شین ژو 24 مشن پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون، خلائی تحقیق اور خلا کے پرامن استعمال کے لیے مشترکہ کوششوں کا عکاس ہوگا، جبکہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام میں پہلی بار چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی مشترکہ خلائی پرواز بین الاقوامی خلائی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...