سوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی پر جونیئر ملازمہ کو2لاکھ جرمانہ

 سوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی پر جونیئر ملازمہ کو2لاکھ جرمانہ

ملزمہ نے یو ٹیوب چینل کے ذریعے پرنسپل پر بے حیائی پھیلانے کا الزام لگایا تھا عوامی یا آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی ہراسانی بھی قابلِ گرفت، فوسپا

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا)نے عوامی بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی کرنے پر جونیئر ملازمہ کو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ جونیئر ملازمہ نے یو ٹیوب چینل کے ذریعے ، پرنسپل پر بے حیائی پھیلانے کا الزام لگایا تھا ۔ شکایت گزار خاتون کا مؤقف تھا کہ ملزمہ نے عوامی بیانات، پریس کانفرنسوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں ہراساں اور خوفزدہ کیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ملزمہ نے الزامات کی تردید کی اور اپنی جانب سے بھی شکایات پیش کیں۔ویڈیو ریکارڈنگز اور سوشل میڈیا مواد کے جائزے کے بعد فورم نے قرار دیا کہ ہراسانی سماجی اثر و رسوخ اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے ، چاہے عہدے میں کوئی بالادستی نہ ہو۔ کام کی جگہ پر وقار اور باعزت ماحول ہر فرد کا حق ہے ، عوامی یا آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی ہراسانی بھی قابلِ گرفت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...