گھریلو ملازمہ تشدد، قتل کیس کیلئے دو سپیشل پراسیکیوٹرز نامزد

گھریلو ملازمہ تشدد، قتل کیس کیلئے دو سپیشل پراسیکیوٹرز نامزد

واجد منیر اور وقاص ہرل چالان کی تیاری، قانونی مراحل میں رہنمائی کرینگے 3روزہ ریمانڈ کے بعد دونوں ملزمان کو آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تشدد کے باعث جاں بحق گھریلو ملازمہ فاطمہ کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پراسیکیوٹرز کی دو رکنی ٹیم نامزد کر دی گئی، سپیشل پراسیکیوٹرز واجد منیر اور وقاص ہرل چالان کی تیاری سمیت تمام قانونی مراحل میں پولیس کی رہنمائی کریں گے ،مقدمہ کی حساسیت کے باعث پراسیکیوشن ٹیم تعینات کی گئی جو تفتیشی افسر اور پولیس  افسران سے رابطہ میں رہے گی۔ پولیس گرفتار 2 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کرے گی،خاتون اور مرد ملزمان 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور احمد ججہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے کی مؤثر پیروی کیلئے دو خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز تعینات کیے گئے ،دونوں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو تھانہ شمس کالونی کے مقدمہ نمبر 619/26 کی پیروی سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دفعہ 173 ضابطہ فوجداری کے تحت پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے اور قانونی رہنمائی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...