ایس ایم ایز کیلئے معاونت کا ہدف 2ہزار ارب روپے مقرر ہے :وفاقی وزیر خزانہ

ایس ایم ایز کیلئے معاونت کا ہدف 2ہزار ارب روپے مقرر ہے :وفاقی وزیر خزانہ

سنگاپور (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے جون 2028 تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کیلئے مالی معاونت کا حجم بڑھا کر 2 ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کیلئے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی جدید مالیاتی حل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ نے عالمی ایس ایم ای فنانس فورم 2026 کے وزارتی مکالمے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر توانائی، تجارت و صنعت گان کم یونگ سے ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے کاروباری اداروں، بالخصوص ایس ایم ایز کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے سے باہمی تجارتی مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...