مکہ دفاعی معاہد ہ، کمیٹی اجلاس رواں ماہ ، ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

مکہ دفاعی معاہد ہ، کمیٹی اجلاس رواں ماہ ، ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

تر کیہ ، سعودی عرب کی ٹیمیں پاکستان پہنچیں ، وزیر خارجہ نے تصدیق کردی آج دفتر خارجہ میں اجلاس ،ابتدائی ٹیمیں بنیادی کام مکمل کرینگی ، اعلیٰ عہدیدار

 اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) مکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے مکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کیلئے ابتدائی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں ، دفتر خارجہ ذرائع نے بھی ترک اور سعودی عرب کی ابتدائی ٹیموں کے پہنچنے کی تصدیق کی ہے ،ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ دنیا کو بتایا ہے کہ ان ٹیموں کا اجلاس کا آج دفتر خارجہ میں ہوگا ، یہ ٹیمیں بنیادی طور پر پہلے سے تمام کام مکمل کریں گی ،پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس صرف منظوری دیگا ، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے علاوہ بھی ایک کمیٹی کام کر رہی ہے ،کمیٹی میں ہر ملک سے دو، دو حکام شامل ہیں ، پاکستان کی طرف سے دفتر خارجہ کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری اور ایک افسر ملٹری سائیڈ سے کام کر رہا ہے ،کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا اور یہ تھری پلس تھری فارمیٹ کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور ملٹری چیفس شرکت کرتے ہیں ، مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے ، اس سے قبل ایک اجلاس ریاض میں جبکہ ایک اجلاس ترکیہ میں ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...