ہتک عزت ہرجانہ کیس ،بینچ کی اپیل پر سماعت سے معذرت
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے معین قریشی پر 8کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ میں 30 لاکھ روپے ہتک عزت ہرجانہ کیس کیخلاف اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کی اپیل پر سماعت ،جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپیل نہیں سن سکتے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے اپیل کنندہ معین قریشی پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں دئیے گئے بیان کی بنیاد پر ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے دورہ پنجاب اسمبلی کے دوران اپیل کنندہ کی جانب سے عظمیٰ بخاری پر 150 سے 200 پیڈ افراد کو اسمبلی کے اندر داخل کروانے کا الزام لگایا کہ جن صحافیوں نے سہیل آفریدی سے سوالات کیے وہ بھی عظمی ٰبخاری کے تنخواہ دار ملازم تھے ۔اس الزام کو عظمیٰ بخاری نے جھوٹا، من گھڑت اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش قرار دیا تھا۔ لاہور کے ہتک عزت ٹربیونل نے اپیل کنندہ کو سنے بغیر یکطرفہ ڈگری جاری کی ،استدعا ہے کہ عدالت ٹربیونل کا 30 لاکھ روپے ڈگری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments