کوئٹہ، کراچی کے شہریوںنے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی
نئے انتظامی یونٹس وسائل کی منصفانہ تقسیم اور یکساں ترقی کیلئے نا گزیر عوام کو بنیادی سہولیات اپنے قریبی علاقوں میں میسر آئیں گی، شہریوںکی رائے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک بھر میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت سامنے آنے لگی۔ کوئٹہ اور کراچی کے شہریوں نے بھی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کو عوامی مسائل کے حل، بہتر طرز حکمرانی اور یکساں ترقی کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام گزشتہ 70 سال سے انتظامی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اب نظام کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور ری سیٹ کرنے کا وقت آ چکا ہے ، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو بنیادی سہولیات اپنے قریبی علاقوں میں میسر آئیں گی اور انہیں چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے دور دراز شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے ، ایسے میں انتظامی اختیارات مقامی نمائندوں تک منتقل کرنے اور عوامی مسائل کے موثر حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے ،ان کے مطابق چھوٹے انتظامی یونٹس سے حکومتی نگرانی اور انتظامی کنٹرول بہتر ہوگا، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ملک کے مختلف علاقوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی ہو سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments