ربیعہ کی موت حادثہ تھی:مقتولہ کی والدہ بھائی اوربہن کابیان ،شوہرضمانت پررہا

ربیعہ کی موت حادثہ تھی:مقتولہ کی والدہ بھائی اوربہن کابیان ،شوہرضمانت پررہا

راولپنڈی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خرم سلیم نے اینکر ربیعہ احسن کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر احسن طاہر کی ضمانت منظور کر کے 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت میں مقتولہ کی والدہ، بھائی اور بہن نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے کہا کہ ربیعہ احسن کی موت حادثہ تھی، ملزم کی ضمانت پر انہیں اعتراض نہیں۔ عدالت نے ورثا کے بیانات اور بیان حلفی کی روشنی میں ضمانت منظور کی۔ ربیعہ احسن 8 نومبر کو گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ پولیس نے ان کے بھائی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف قتل و ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...