افغانستان سے 55کلو منشیات، اسلحہ ایران سمگل کرنیکی کو شش ناکام
ایرانی فورسزکیساتھ جھڑپ کے بعد مسلح سمگلر موٹر سائیکلیں،سامان چھوڑ کر فرار طالبان حکومت کی منشیات سمگلنگ، انتہا پسندی علاقائی سلامتی کیلئے سنگین چیلنج ،تجزیہ کار
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان سے منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کے بڑھتے خطرات کے باعث خطے کے ہمسایہ ممالک کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغان سرحد سے ایران میں منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کی مسلح کوشش ایرانی بارڈر فورسز نے ناکام بنا تے ہوئے 55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ مسلح سمگلر ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد موٹر سائیکلیں اور سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایرانی جریدے ایس این این اور افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز نے تائی باد سرحد پر کارروائی کی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک کو سمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس بھی ضبط کی تھی ۔دفاعی و سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے دور میں منشیات کی سمگلنگ اور انتہا پسندی علاقائی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج بن گئی ہے جس کے اثرات صرف افغانستان تک محدود نہیں بلکہ ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments