نئے صوبے ، ریفرنڈم کی گنجائش نہیں

 نئے صوبے ، ریفرنڈم کی گنجائش نہیں

لاہور( این این آئی) سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ایک انٹر ویو میں اشتر اوصاف نے کہا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے چارٹرڈ آف ٹالرنس بنانا چاہیے ، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت چاہیے جبکہ آئین کے آرٹیکل 234سمیت 10آرٹیکل میں ترامیم ہوں گی، انہوں نے کہا کہ پہلے روڈ میپ دیں پھر صوبے بنانے کی بات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...