چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملے گا

 چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملے گا

کراچی (آئی این پی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری پر سابق اسسٹنٹ کمشنر قید اور جرمانے کی سزا پیغام ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیراپھیری کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں جوب دینا پڑیگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں جن لوگوں نے عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ان کا بھی یہی انجام ہوگا۔ چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس ملے گا، ملک میں آئینی بالادستی اور عدل و انصاف کی حکمرانی بحال کی جائے ۔ انہوں نے کہا عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی واپسی کے بغیر نہ ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے اور نہ ہی معاشی استحکام ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...