لڑائی مسلط کی تو دفاع کا حق رکھتے

 لڑائی مسلط کی تو دفاع کا حق رکھتے

کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے مہاجر قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 29 نومبر کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، بالخصوص علیحدگی پسندوں کی ریلیوں کے راستوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ کراچی میں خون بہے اور لاشیں اندرون سندھ جائیں تاکہ سندھی، مہاجر تصادم ہو، جس کا فائدہ نہ سندھی قوم کو ہوگا اور نہ مہاجر قوم کو، بلکہ صرف تیسری قوت کو ہوگا۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے بلاول بھٹو کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجر قوم سے معافی مانگیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر کوئی کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے ، تاہم قادر مگسی جیسے لوگوں کی حیثیت نہیں کہ ان پر بات بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ لڑائی کی خواہش نہیں رکھتے ، تاہم اگر کوئی لڑائی مسلط کرے گا تو وہ اپنی قوم کو دفاع کے حق سے محروم نہیں رکھیں گے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ صوبوں کے لیے ریفرنڈم کی ضرورت نہیں، وہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں ہیں، تاہم آج جو لوگ صوبے کے لیے شور مچا رہے ہیں، وہ کل تک صوبے کے مخالف تھے اور محسن نقوی کے بیان کے بعد کراچی صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی صوبے کے حق میں نہیں، لیکن صوبہ شہری سندھ پر مبنی ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...