پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی اور متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

سینئر سول جج عبدالحلیم نے مسمات نسرین بی بی کے دعوے پر اس کے شوہر ملزم عصمت عباس کے خلاف سماعت کی۔عدالت نے ملزم کو مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کی دفعہ 6(5)(b) کے تحت قصوروار ٹھہراتے ہوئے 3 ماہ قیدِ سادہ اور 3,000 روپے جرمانے کی سزا کا حکم صادر کیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...