خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کو کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے دئیے گئے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
بیرسٹر سمیر کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 2023 میں خدیجہ شاہ کا کوئٹہ منتقلی کے لیے چار روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا، تاہم اب معاملات طے پا چکے ہیں، اس درخواست پر مزید کارروائی عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments