26 اور 27 ویں ترمیم کے خلاف آل پارٹیز کنونشن طلب

26 اور 27 ویں ترمیم کے  خلاف آل پارٹیز کنونشن طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار نے 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پارٹیز کنونشن بلالیا۔

 لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بابر مرتضی ٰ نے کہا کہ آل پارٹیزکنونشن 24 نومبر کو جاوید اقبال آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر کنونشن میں شرکت کریں گے، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ ن سے خواجہ سعد رفیق و دیگر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...