لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔۔۔
بجلی کی طلب و رسد کا فرق بڑھنے سے شام ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا، لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے 1 سے 2 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ،شام اور رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،گزشتہ رات لیسکو کی بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ سے زائد تھی جبکہ لیسکو کو 600 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments