گورنر راج کے بعد وزیرستان اپر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

گورنر راج کے بعد وزیرستان اپر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

بہتر انتظامی ماحول کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی،حکومتی ذرائع

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ صوبے کی نئی حکومتی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری، شہری نظم و نسق کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی راستے واگزار کرائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے عوام کے لیے آمدورفت آسان ہونے کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔ گورنر راج کے بعد علاقے میں یہ اقدامات صفائی، انتظامی نظم و نسق اور عوامی سہولیات کی بحالی کے سلسلے کی کڑی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل، سرکاری راستوں کی بحالی اور بہتر انتظامی ماحول کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...