پاکستان، انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی مشترکہ فوجی مشق مکمل

پاکستان، انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی مشترکہ فوجی مشق مکمل

مشترکہ فوجی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا ‘ایلنگ سٹرائیک تھری’ دونوں ممالک میں فوجی تعاون کی عکاس ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (دنیا نیوز) پاک، انڈونیشیا افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ‘ایلنگ سٹرائیک تھری’ کا اختتام ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے تحت ہونے والی یہ مشق 9 نومبر کو شروع ہوئی تھی۔ مشترکہ فوجی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں کیا گیا جہاں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے حصہ لیا۔

مشق کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں حاصل ہونے والے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل طریقہ کار میں بہتری اور عملی مشقوں کو مزید مؤثر بنانا تھا، اس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے ۔ اس سرگرمی سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ عسکری روابط میں وسعت لانے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...