ہائیکورٹ:قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 4 ملزم بری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے منڈی بہاؤالدین کے تہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 4 ملزموں ظہیر عباس، بنیامین، محمد اشرف عرف بگا اور عبدالرؤف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ عینی شاہدین کے بیانات میں تضادات نے مقدمہ کو مشکوک بنا دیا ، ملزموں کے خلاف اسلحہ برآمدگی بھی قابل اعتبار قرار نہیں دی جاسکتی، چاروں ملزموں کے نام ابتدائی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھے بلکہ بعد میں ضمنی بیان کے ذریعے انہیں نامزد کیا گیا، استغاثہ ملزموں کے خلاف مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments