نوشہرہ:غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن، 237 ٹھکانے مسمار
نوشہرہ(نمائندہ دنیا) نوشہرہ کے علاقے نظام پور، امان پورہ میں دریائے سندھ کے کنارے غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس، محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا اس دوران 237 ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے۔
آپریشن کے دوران 170 پلانٹس، دو ہوٹل، چھ ڈمپر، پانچ ٹریکٹر ٹرالیاں، 15 جنریٹرز، 17 ایکسکیویٹرز اور تین موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جس میں ایک ہیوی مشین گن، ایک کلاشنکوف، تین رائفلیں، دو بندوقیں اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب چار اشتہاری مجرمان کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی جبکہ تین سہولت کاروں سمیت مزید 19 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments