خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد انتظامیہ متحرک، غیر قانونی ادویات کا گودام سیل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد انتظامیہ متحرک، غیر قانونی ادویات کا گودام سیل

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی، غیر قانونی سرگرمیوں اور عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر پشاور کے علاقے ڈبگری میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے غیر قانونی ادویات کا گودام سیل کردیا۔ زائد المیعاد ادویات کی دوبارہ پیکنگ اور فروخت کا غیر قانونی کاروبار جاری تھا، ادویات کے نمونے قبضے میں لیے گئے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...