جعلی کورٹ فیس ٹکٹ کیس ،4ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

جعلی کورٹ فیس ٹکٹ کیس ،4ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کی فروخت کے مقدمے میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر 2026 تک توسیع کر دی اور محکمہ اینٹی کرپشن سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج محمد جمیل نے مقدمے کی سماعت کی، چاروں ملزم زمان اللہ، اعجاز احمد، مزمل نصیر اور نعیم عدالت پیش ہوئے اس دوران تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کیلئے مہلت طلب کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ خزانے میں روزانہ کتنی کورٹ فیس کی رقم جمع ہوتی ہے ؟ ،؟ عدالتوں میں کتنی کورٹ فیس استعمال ہوتی ہے اور اصلی و جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کے استعمال کا تناسب کیا ہے ؟۔ عدالت نے اینٹی کرپشن سے یہ بھی رپورٹ طلب کی کہ جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کی پرنٹنگ، ترسیل اور فروخت کیسے کی جاتی رہی؟ ، محکمہ اینٹی کرپشن تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔عدالت نے سماعت کے بعد 4ملزموں کی عبوری ضمانت میں 25نومبر تک توسیع کر دی ۔یا درہے محکمہ اینٹی کرپشن نے انچارج کاپی برانچ زمان اللہ، ریکارڈ سٹور کیپر اعجاز احمد، پرنٹنگ پریس مالک محمد ندیم سمیت 9 افراد کے خلاف جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کی فروخت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...