پاکستان پوسٹ میں گریڈ 19 کے 4 افسروں کے تقرر و تبادلے

 پاکستان پوسٹ میں گریڈ 19 کے  4 افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈی جی پاکستان پوسٹ نے گریڈ 19 کے 4 افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل (ایڈمن) ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد شاہنواز خان محسودکو ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) پاکستان پوسٹ  ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ، ان کی جگہ ڈائریکٹر (ٹریننگ) پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد فرحان علی مرزا کو تعینات کیا گیا ہے ، اسی طرح ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل (ایڈمن) ناردرن پنجاب سرکل راولپنڈی ذاکر اللہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر (آئی ایم) پاکستان پوسٹ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد لگایا گیا ہے ، جہاں پر تعینات فیاض احمد میکن کو تبدیل کرکے ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل (ایڈمن) ناردرن پنجاب سرکل راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ، ذاکر اللہ کو ڈائریکٹر (ٹریننگ) ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...