شاہ محمود ،دیگرکی بریت کیخلاف درخواست کی پرسوں سماعت

 شاہ محمود ،دیگرکی بریت کیخلاف درخواست کی پرسوں سماعت

ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ حکومت کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریگا انسداد دہشت گردی عدالت کا تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزموں کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پرسوں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقررکردی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر سے بریت کے خلاف درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں، تمام ملزمان کو مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں بری کیا گیا تھا۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر انسپکٹر غلام رسول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 25 نومبر تک جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...