بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا ملائشین فری ویزا سہولت ختم
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملائشیا کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت ختم کرنے کے اعلان کو بھارتی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔
بی جے پی حکومت کی سفارتی پالیسی اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ۔ملائشیا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق یکم جنوری 2027 سے بھارتی شہریوں کے لیے بغیر ویزا ملائشیا میں داخلے کی سہولت ختم کردی جائے گی۔ یکم جنوری کے بعد ملائشیا کا سفر کرنے والے بھارتی شہریوں کو ویزا، پاسپورٹ اور دیگر لازمی سفری شرائط پوری کرنا ہوں گی۔بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 2026 کے دوران ایران اور سری لنکا سمیت 9 ممالک نے بھارتی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں کیں جس کے باعث بھارتی شہریوں کے لیے ان ممالک کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے ۔سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں بھارتی شہریوں کے بین الاقوامی سفر اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments