پاؤنڈ کیس:عمران ،بشریٰ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی 25 نومبر کو سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کریگا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشری ٰبی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، رجسٹرار ہائیکورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا،بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں،عدالت نے اپیلوں پر دلائل طلب کررکھے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments