معرکہ حق جیتا ،معرکہ معیشت بھی جیتیں گے :ایس ایم تنویر
کاروباری افراد ایساصدر منتخب کریں جو مسائل حل کراسکتا ہو :علی حسام اصغر ایس ایم تنویر کراچی کے بیٹے :گوہراعجاز، صدر لاہور چیمبر کی رہائش گاہ پر خطاب
لاہور( کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کی سرگرمیاں تیز ، صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر کی رہائش گاہ پر بڑی تقریب، فیڈریشن چیمبر کے صدارتی امیدوار اور پیٹرن ان چیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سابق صدور لاہور چیمبر شہزاد علی ملک ، عبدالباسط ، سینئر وائس چیئرمین یو بی جی مومن علی ملک اور ووٹرز کی بھاری اکثریت تقریب میں موجود تھی ـ ۔سابق وفاقی وزیر اورپیٹرن ان چیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی کا نام آئے اور ایس ایم منیر مرحوم کا ذکر نہ ہو یہ نہیں ہوسکتا، ایس ایم تنویر کراچی کے بیٹے ہیں، ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی کا مقدمہ احسن انداز میں لڑا، اب وہ فیڈریشن چیمبر کے صدر منتخب ہو کر ملکی معیشت کا معرکہ بھی سر کریں گے۔
ایس ایم تنویر کئی برس سے بزنس کمیونٹی کیلئے بھرپور اور مؤثر آواز اٹھا رہے ہیں، وہ ماضی میں بزنس کمیونٹی کو درپیش ایف بی آر اور ٹیکسیشن سمیت مختلف سنگین مسائل حل کرانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ملکی معیشت میں بہتری ہے ، ان شا اللہ ملکی معیشت کو درست کرکے رہیں گے ، بزنس کمیونٹی کو نفع ہوگا تو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، معرکہ حق جیت لیا اب معرکہ معیشت میں بھی فتح حاصل کریں گے ـ ۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے ووٹرز کی بھاری اکثریت نے ایس ایم تنویر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments