اصلاحات کمیٹی :حکومت کا پی ٹی آئی کو برابر نمائندگی دینے سے انکار
برابر کی نمائندگی کا مطالبہ پارلیمانی روایات کے مطابق ممکن نہیں :طارق فضل حکومت نشستوں کے تناسب سے نمائندگی دینے کو تیار :وفاقی وزیر پارلیمانی امور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومتی جماعتوں کے برابر نشستیں دینے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ارکان کی تعداد کے تناسب سے نمائندگی دینے پر آ مادگی ظاہر کر دی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر رابطہ ہوا ہے ، حکومت اپوزیشن کو نشستوں کے تناسب سے کمیٹی میں نمائندگی دینے کیلئے تیار ہے تاہم پی ٹی آئی کو برابر کی نمائندگی دینے کا مطالبہ طے شدہ پارلیمانی روایات کے مطابق ممکن نہیں، پی ٹی آئی غیر روایتی مطالبے سے پیچھے ہٹ کر اس کا حصہ بنے ،ہر جماعت کو اس کی نشستوں کے تناسب سے نمائندگی دی جاتی ہے ۔طارق فضل نے مزید کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو نشستوں کے تناسب سے نمائندگی دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اورانہیں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے ، ان کو غیر مناسب مطالبات سے گریز کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments