پاکستان کی ای گورنمنٹ انڈیکس میں 17 درجے ترقی

پاکستان کی ای گورنمنٹ انڈیکس میں 17 درجے ترقی

مجموعی سکور 23فیصد بڑھ گیا،آن لائن سرکاری خدمات کے سکور میں 20فیصد بہتری درجہ بندی میں بہتری ڈیجیٹل شعبے میں ترقی اور حکومتی اصلاحات کا نتیجہ ،شزہ فاطمہ

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری حاصل کرلی ۔ 2024ء کے مقابلے میں مجموعی سکور میں 23فیصد اضافہ ہوا جبکہ عالمی درجہ بندی میں 17درجے ترقی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈیکس میں بہتری ملک کے ڈیجیٹل شعبے میں ترقی اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق آن لائن حکومتی خدمات کے شعبے میں 20 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس شعبے کا مجموعی سکور 0.8422 رہا۔ ٹیلی کام انفراسٹرکچر انڈیکس میں بھی بہتری آئی اور تمام شعبوں میں سب سے زیادہ شرح اسی شعبے میں ریکارڈ کی گئی۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025ء کو ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے ، جو ملک میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور سرکاری خدمات کو جدید بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...