دینی مدارس مشترکہ اثاثہ، کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں، علمائے کرام

دینی مدارس مشترکہ اثاثہ، کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں، علمائے کرام

مدارس کو حکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف احتجاج کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا جے یو آ ئی (ف)طلبہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے ، علاء الدین سارنگ، قاری مہراللہ

 اسلام آباد (دنیارپورٹ )بلوچستان کے علمائے کرام نے مدارس دینیہ کی خودمختاری اور غیر سیاسی تشخص برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس پوری مسلم امہ کا مشترکہ روحانی اثاثہ ہیں اور انہیں سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر حافظ علاء الدین سارنگ اور جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جمعیت علمائے اسلام (ف) ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت، کسی کو دینی مدارس کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں، دینی مدارس کے پلیٹ فارم کو حکومت یا ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی احتجاج کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مدارس کسی فرد، خاندان، تنظیم یا سیاسی جماعت کی ذاتی جاگیر یا ملکیت نہیں ہیں۔ڈاکٹر سارنگ نے کہا سیاسی مفادات کے لیے مدارس کا تقدس، علمی وقار اور غیر جانبدارانہ تشخص قربان نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے انہیں اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا موقع دے ۔ ایک طرف غریب طلبہ کے نام پر سیاست کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) سینیٹ اور دیگر انتخابات کے لیے ارب پتی افراد کو ٹکٹ دیتی ہے ۔ اس وقت بلوچستان اسمبلی میں جے یو آ ئی( ف) سے وابستہ کوئی عالم دین موجود نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست مدارس کے طلبہ کے مستقبل کی ذمہ داری قبول کرے اور انہیں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...