تحریک انصاف پہلے خود اپوزیشن کرے

 تحریک انصاف پہلے خود اپوزیشن کرے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان تحریک انصاف ہمیں اپوزیشن میں آنے کی دعوت دینے سے پہلے خود اپوزیشن کا کردار ادا کرے ، پی ٹی آئی نہ پارلیمان کے اندر اور نہ ہی باہر موثر اپوزیشن کرتی نظر آتی ہے ، اسے محض نعرے بازی کے بجائے واضح سیاسی ایجنڈا اور عملی اقدامات کے ساتھ سامنے آنا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کو پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دے چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے تاحال اس دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی مطالبہ صرف بانی کی رہائی تک محدود دکھائی دیتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...