گریڈ 21ترقی : 126ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیاں طلب

گریڈ 21ترقی : 126ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیاں طلب

گریڈ 20کے افسران کی نامزدگیاں 7دسمبر تک بھجوانے کی ہدایت، کمپیوٹر مہارت لازمی قرار 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں گریڈ 18کے 9افسران کی شرکت موخر کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے لازمی تربیتی نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) کے لیے وفاقی سروس کیڈر گروپ کے افسران کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں،نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج میں 126واں نیشنل مینجمنٹ کورس یکم فروری سے 4 جون 2027 تک ہوگا۔ کورس میں شرکت کے لیے گریڈ 20 کے افسران کی نامزدگیاں 7 دسمبر 2026 تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نامزدگیاں مختلف آکوپیشنل گروپس، سروسز، ایکس کیڈر افسران، وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور سیکر ٹریٹ گروپ کے افسران کی نامزدگیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے گا۔مراسلے کے مطابق نامزدگی کے لیے افسر کا ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20 میں تعینات ہونا اور پروموشن زون میں شامل ہونا لازمی ہے ، کورس میں شرکت کے لیے کمپیوٹر کی مہارت بھی لازمی شرط قرار دی گئی ہے ۔دریں اثنا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) میں گریڈ 18 کے 9افسران کی شرکت موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے جن افسران کی کورس میں شرکت موخر کی گئی ہے ، ان میں وزیراعلیٰ آفس پنجاب میں تعینات ثمن عباس (لاہور)، ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد (کوئٹہ)، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین (کوئٹہ) اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن (کراچی)شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...